ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپیکر اور کانگریس اراکین میں بحث

اسپیکر اور کانگریس اراکین میں بحث

Wed, 19 Jul 2017 11:34:13    S.O. News Service

لکھنؤ،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش اسمبلی میں آج ارکان کی حفاظت اور ایوان کے وقار کے سلسلے میں کانگریس ارکان اور اسپیکر کی بحث کے درمیان اس مسئلے پر پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ 12جولائی کو ملے مشتبہ پاؤڈر کے بعدکانگریس قانون سازکونسل کے لیڈر اجے کمار عرف للو ایوان میں حفاظت کا معاملہ اٹھانا چاہتے تھے۔وقفہ سوال شروع ہوتے ہی مسٹرللوکے ذریعہ اٹھائے گئے مسئلے کو اسپیکر ہردے نارائن دکشت نے عقلی قوانین میں اٹھانے کا مشورہ دیالیکن مسٹرللو اپنے بیان پربضدرہے۔
 


Share: